• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت فیصلوں سے بجلی صارفین پر 10.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ ٹل گیا، وزیر توانائی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے منگل کو کہا ہے کہ بروقت ایندھن کے انتظام سے متعلق فیصلوں کے نتیجے میں اگست میں پاکستان کے بجلی کے شعبے کو صارفین پر پڑنے والے اندازاً 10.6 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچانے میں مدد ملی، جبکہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) بھی جولائی کے 2.0851 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر اگست میں تقریباً 1.73 روپے فی یونٹ رہ گیا۔لغاری نے کہا کہ ان اقدامات سے قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد ملی، ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث بین الاقوامی منڈیوں پر دباؤ ہے۔
اہم خبریں سے مزید