اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی اعلیٰ سطح پر صوبوں اور انتظامی یونٹس پر مشاورت شروع کردی ہے، منگل کو مری میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں شریف فیملی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیرِِاعلٰی پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور ان کے داماد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔