• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے بیرونِ ملک سفر پر سخت پابندیوں کا نیا قانون نافذ کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے بیرونِ ملک سفر پر سخت پابندیوں کا نیا قانون نافذ کردیا۔سرکاری ملازمین اور کمیونسٹ پارٹی ارکان بھی زد میں آگئے،حساس شعبوں سے وابستہ ملازمین کے سفر پر نگرانی بڑھا دی گئی۔ریاستی راز، جدید ٹیکنالوجی و ہنرمند افرادی قوت کے تحفظ کا جواز پیش،خلاف ورزی پر بیرون ملک جانے پر پابندی لگے گی۔فنانشل ٹائمز کے مطابق چین نے اپنے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر کنٹرول سخت کرنے والا جامع نیا قانون نافذ کردیا ہے، جس کا مقصد ریاستی راز، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ مہارت رکھنے والے افراد کو بیرون ملک منتقل ہونے سے روکنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید