• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے،غیرمعمولی اور خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی،ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی۔
اہم خبریں سے مزید