اسلام آباد (صالح ظافر) حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے طویل عرصے سے متوقع اجلاس یکم اکتوبر کو الگ الگ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کم از کم دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس میں نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث و مباحثہ نمایاں طور پر زیر بحث رہے گا۔