نیویارک ( عظیم ایم میاں) امریکا کی سیاسی تاریخ میں ری پبلکن پارٹی پہلی بار مڈ ٹرم انتخابات سے قبل مڈٹرم کنونشن منعقد کر رہی ہےاوراس تاریخی کنونشن کی پر جوش حامی صدر ٹرمپُ اس مڈ ٹرمُ کنونشن سے خطاب کرکے ملک بھر میں ریپبلکن پارٹی کے کارکنوں اور مڈٹرم انتخابات میں امریکی کانگریس کے لئے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے، اس کنونشن میں 400 ملین امریکی ڈالرز سے زائد انتخابی فنڈ جمع کرنے کا پروگرام ہے جبکہ مڈٹرم انتخابات میں امریکی سینیٹ کی خالی نشستوں اور امریکی ایوان نمائندگان کی نشستوں کےلئے ریپبلکن امیدواروں سے کنونشن میں شرکت کےلئے کم از کمُ 25 ہزار ڈالرز فنڈ میں دینا لازمی ہے البتہ بعض سخت مقابلہُ والی نشسشتوں پر انتخابی امیدواروں کو اس داخلہ فیس سے مستثنی کردیا گیا۔