اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ26ویں او ر27ویں آئینی ترامیم آج کا منصوبہ نہیں تھا۔20سال پہلے کا سبق تھا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کرنی ہیں۔بار سیاست کو ملکی سیاست سے الگ ہونا چاہیے ،سپریم کورٹ بڑی ہے یا آئینی عدالت تو پارلیمنٹ نے جس کو منڈیٹ دیا ہے وہ ہی رہے گا۔