• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں دوران ڈکیتی حافظ قرآن کا قتل، ملزمان کی گرفتاری کیلئے دھرنا جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کے دوران 16سالہ حافظ قرآن روشم خان کے قتل کے خلاف مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے شرکت کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر رضا خان اور دیگر کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید