• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے جدہ پہنچی پرواز میں دوران پارکنگ آگ کے سگنل، مسافروں کا ہنگامی انخلاء

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے جدہ پہنچ کر پارک کی گئی پی آئی اے کی پرواز پی کے 761کے انجن سے فائر سگنل ملنے پر ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی اور مسافروں کا ہنگامی راستوں سے انخلاء کیا گیا۔ مسافروں کو ہنگامی اخراج کے راستوں سے سلائیڈز کھول کر بحفاظت باہر نکالا گیا۔ اس دوران بعض مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

ملک بھر سے سے مزید