کراچی (نیوز ڈیسک)موٹروے پولیس کراچی کی جانب سے شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت اور بروقت امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اے پی او افراز احمد کی بر وقت کو شش سے موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ڈکیت گروہ کو سکھر کے قریب گر فتار کر لیاڈی آئی جی کراچی موٹروے پولیس جناب ریاض اختر کی ہدایات کے مطابق موٹروے پولیس اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، مسافروں کی حفاظت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔