• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی سزا معطلی و رہائی قابل ستائش فیصلہ، وکلاء رہنماء

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد، نائب صدر عبدالغنی خلجی اور راحب خان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چھٹہ ایڈووکیٹ کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی سزاؤں کو معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ قانون اور انصاف پر مبنی فیصلوں سے عدلیہ کا وقار بلند ہوگا۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور وکلاء کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید