دبئی (سبط عارف)دبئی کے حکمران، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کی کی نماز جنازہ مسجد زعبیل الکبیر میں ادا کرنے کے بعد انہیں بردبئی کے ام ہریر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں انکے بھائی، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، ولی عہد شیخ حمدان بن محمد شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے۔