• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹم بم اسرائیل میں، معائنہ ایران کا، مذاکرات کیلئے تیار سرینڈر کرینگے نہ جوہری حق سے دستبردار ہونگے، پزشکیان

نیویارک(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازنشانہ ‘انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی ‘عملے کا بھارتی رکن ہلاک‘ امریکی پابندیوں کے بعدایرانی ایئرلائنزکی متعدد پروازیں منسوخ ‘بغداد‘ مسقط اور قطر جانے والی فلائٹس روک لی گئیں‘امریکی سینٹرل کمانڈنے دوحا میں ایک خاتون فوجی اہلکارکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران امریکی صدرکا نام لے کر ان پر تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ اور وہ لوگ جو ہمیں دھونس کے ذریعے جھکانا چاہتے ہیںانہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہم بات چیت‘ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کریں گے‘ایران سرینڈرکرے گانہ کبھی امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا‘جارحیت کرنے والوں کو پچھتانا پڑیگا‘ جوہری ہتھیار اسرائیل کے پاس ہیں لیکن معائنہ کار ایران میں ہیں‘تہران جوہری توانائی اور جوہری ٹیکنالوجی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا‘اپنے دفاع کے لیے ہمیں کسی کی اجازت یا منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے دنیا کو نیا عالمی نظام بنانے کی دعوت بھی دیدی جبکہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر پڑوسی ممالک نے امریکا کاساتھ دیکر ہماری پروازیں روکیں تو ان کے ہوائی اڈے بھی مفلوج کردیئے جائیں گے ‘انہوں نے جنرل اسمبلی سے صدرٹرمپ کے خطاب کوتاریخی غلطی قرار دیا ‘ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے اب بھی تیار ہیں تاہم صدر کے پاس فوجی آپشنز بھی موجود ہیں‘ واشنگٹن سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر کاربند ہے اوراس کی پاسداری کریگا‘ دوسری جانب حوثی جنگجوؤں نے متنبہ کیاہے کہ یمن تنازع میں امریکی مداخلت ہمارے لئے سرخ لکیر ہے‘ واشنگٹن نے مندب کھولنے کی کوشش کی تو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا ‘کینیڈا نے ایرانی حکام اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ سینٹرل کمانڈکے سربراہ بریڈکوپرکاکہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی امریکی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے‘یمنی حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم کے مشرق میں حوثی جنگجوؤں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے۔

اہم خبریں سے مزید