اسلام آباد(رانا غلام قادر ) پاکستان کے لئے نامزد سعودی سفیر، ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے۔ راجح بن طامی البقمی سعودی مسلح افواج میں بطور میجر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دفاعی اور سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ذرا ئع کے مطا بق ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی ہفتہ کی صبح اسلام آباد پہنچے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروٹوکول) خوشان سعید نے نامزد سعودی سفیر کا استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی ناظم الامور نائف بن حمود بن ملافخ بھی موجود تھے۔سعودی سفارت خانے کا دیگر عملہ بھی سعودی سفیر کے استقبال کیلئے موجود تھا۔ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پیر سے اپنے دفتر کا چارج سنبھالیں گے۔