• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد واقعات تشویشناک، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان سمیت ملک میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمدناگزیر ہے۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز اویس چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گاڑیاں زبردستی پکڑرکھی ہیں، جن کا معاوضہ نہیں ملا، حکومت براہ راست گاڑی مالکان کو ادائیگی کرے۔ سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور قطر اس بات سے آگاہ ہیں کہ مکہ دفاعی معاہدے کو کس طرح عملی شکل دینی ہے۔تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت میں کشیدگی میں کمی کی بجائے محاذ آرائی میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید