• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کا تماشا بند، اسلام آباد میں داخلہ نہیں ملے گا، رانا ثناء اللہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ احتجاج کا تماشا ہمیشہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لئے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ریڈ زون کے سوا سب سڑکیں کھلی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو نو مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں وہ سب ختم کر دی جائیں گی، گورنر راج کا آپشن موجود ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سوائے ریڈ زون کے اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں ہے تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ جس جہاں احتجاج کرنا ہے کرے لیکن اسلام آباد میں احتجاج سے پوری دنیا میں منفی پیغام جاتا ہے اس لئے اس سلسلے کو ختم ہونا چاہئے اس لئے یہ فیصلہ ہوا کہ کوئی احتجاج یا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید