• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کھلے نالے نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کھلے نالے نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی،ماڑی پور روڈ پر 9سالہ ایان علی نالے میں ڈوب کر جاں بحق، لاش اگلے روز برآمدکی گئی۔تفصیلات کے مطابق کلری تھانہ کی حدود ماڑی پور روڈ آگرہ تاج کالونی کے اسٹاپ کے قریب روڈ کنارے فٹ پاتھ کے اوپر بنے کھلے نالے سے ہفتہ کو ایدھی رضا کاروں نے 9سالہ ایان علی ولد شہباز علی کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او تھانہ کلری ماجد علوی نے بتایا ہے کہ متوفی بچہ بغدادی تھانہ کی حدود لیاری جنرل اسپتال کے سامنے کا رہائشی تھا۔
اہم خبریں سے مزید