• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ، سکھ فار جسٹس کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

نیویارک (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) سکھ فار جسٹس نے ہفتے کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر بھارتی پنجاب پر نئی دہلی کی حکومت کے قبضے کے خلاف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تقریر کے موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پنجاب پر بھارتی قبضے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ سکھ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے نعروں کی گونج اقوام متحدہ کے مختلف دفاتر میں سنی جاتی رہی۔ قبل ازیں بین الاقوامی سکھ فار جسٹس تنظیم کی طرف سے بنگلہ دیشی نژاد اقوام متحدہ کے رواں مدت کے صدر اور ادارے کے سیکرٹری جنرل کو اپنے مطالبات کی حمایت میں یادداشت پیش کی۔ سکھ رہنما گورستونت سنگھ ؟؟؟ جو سکھ تنظیم کے جنرل کونسل ہیں، اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ اسے پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید