• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لئے نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔وزیر اعظم نے پانچ روزہ مصروف دورے کے دوران 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں علاقائی اور عالمی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے پاکستانی امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کی اور ملک میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے بھی ملاقات کی جن کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے،وہ 31دسمبر 2026 کو اپنی 5 سالہ مدت مکمل کررہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید