• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ مہم، ایران معاشی طور پر دنیا سے دور ہونے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی دباؤ مہم، ایران معاشی طور پردنیا سے دور ہونے لگا، امریکی حکام نے ایران کے تجارتی شراکت دار ممالک کو انتباہ کیا کہ تہران سے تجارت یا واشنگٹن کے ساتھ تعلقات، دونوں میں سے ایک چن لو،ایرانی پروازیں روکنے اور بینکنگ روابط خاتمے کیلئےبھی دبائوبڑھایا گیا،امریکی عہدیدارنے مشرق وسطیٰ و یورپ کا خفیہ دورہ کیا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے رواں ماہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے متعدد ممالک کا دورہ کرکے ایران کے تجارتی شراکت داروں کو خبردار کیا کہ انہیں تہران کے ساتھ تجارت اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید