• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین امریکا میں 30 ارب ڈالر ٹیرف کمی اور AI پر مذاکرات کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)بیجنگ کا کہنا ہےچین امریکا میں 30ارب ڈالر ٹیرف کمی اور AI پر مذاکرات کا معاہدہ ہوا ہے،دونوں ممالک نے 8 نکاتی اتفاق رائے کے تحت تجارتی کونسل قائم اور کوالالمپور مذاکرات آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔اے آئی خطرات اور فوائد پر نومبر میں مذاکرات ہونگے،متعلقہ واقعات سے نمٹنے کیلئے رابطے کا نیا چینل بھی قائم کیا جائیگا۔کسی کو عالمی آبی گزرگاہوں پر ٹرانزٹ فیس عائد نہیں کرنی چاہیے،ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کے عزم کی پابندی کریگا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابقچین نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کے دورہ امریکا کے دوران چین اور امریکا نے 30 ارب ڈالر کے باہمی ٹیرف میں کمی کے انتظام اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید