• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے گلوبل ڈیلپمنٹ انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے ،شدید موسمیاتی آفات ، خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے نے ترقی پذیر ممالک کی کامیابیوں کو پھر خطرے سے دوچار کر دیا ہے، ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے مضبوط کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے۔ چین کے ساتھ ہمارا تعاون بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے ذریعے جاری ہے ، اس کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے بھی جاری ہیں ، ہفتہ کو چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی میزبانی میں عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے عروج کے دوران 5 سال قبل صدر شی جن پنگ نے عالمی ترقیاتی اقدام (گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو) پیش کیا تھا، یہ ایک ایسا دور اندیش اقدام تھا جو اپنے وقت سے کہیں آگے تھا، آج دنیا صدر شی جن پنگ کے اس فیصلے کے پس منظر میں کار فرما دانائی اور بصیرت کو تسلیم کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید