میرپورخاص(نامہ نگار) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ خواتین کو بااختیار بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن تھا۔سندھ میں خواتین کاموٹرسائیکل چلانا بہت بڑاانقلاب ہے،50 ہزارسے زیادہ خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیئے رجوع کیا ہے،خواتین کوبااختیار بنانے کے لیئے جلد پنک ٹیکسی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔وہ میرپورخاص میں خواتین میں پنک اسکوٹی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں پہلے خواتین اتنی خودمختار نہیں تھیں جتنی آج ہیں اورکہاکہ اسکوٹی کے بعد خواتین کے لیے پنک ٹیکسیاں بھی جلد شروع کی جائیں گی، جو خواتین کی ترقی اورانہیں بااختیاربنانے کے لیے انقلابی اقدامات کا حصہ ہے۔