• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس ایکٹ، کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اکاؤنٹس کے دوبارہ آڈٹ کا اختیار

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) وفاقی ٹیکس قوانین میں اہم ترمیم کے تحت کمشنر ان لینڈ ریونیو کو مخصوص حالات میں رجسٹرڈ شخص کے اکاؤنٹس کا دوبارہ آڈٹ کرانے اور انوینٹری کی دوبارہ مالیت مقرر کرانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق اگر اکاؤنٹس کی نوعیت یا پیچیدگی، حجم، درستگی سے متعلق شکوک، لین دین کی کثرت، کاروباری سرگرمی کی خصوصی نوعیت یا محصولات کے مفاد کے پیش نظر ضرورت محسوس ہو تو کمشنر، رجسٹرڈ شخص کو معقول موقعِ سماعت دینے اور چیف کمشنر کی پیشگی منظوری سے، اکاؤنٹس کا دوبارہ آڈٹ کرانے کی ہدایت دے سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید