ابوظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرہ فلسطینیوں کے لئے مزید 458ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔ اس ہفتے 28ٹرکوں پر مشتمل تین امدادی قافلے غزہ میں داخل ہوئے جن میں خوراک اور رہائش کے لئے ضروری سامان شامل تھا۔یہ امدادی سامان مصر کے شہر العریش میں قائم اماراتی انسانی امدادی مرکز سے غزہ پہنچایا جا رہا ہے۔ عرب امارات نے غزہ کے لئے ایک کروڑ کھانے کے پیکٹ تیار کرنے اور 10 لاکھ افراد کے لئے گرم کپڑوں کی مہم بھی شروع کی ہے۔