ابوظبی (سبط عارف) ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے لئے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔حاکان فیدان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے شیخ محمد بن زاید کو سلام پہنچایا جبکہ اماراتی صدر نے ترک صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔