• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 نکاتی منصوبہ ارسال، ٹرمپ دلدل میں، جنگ کرسکتے ہیں نہ مذاکرات، ایران

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )ہرمز میں بحری جہاز نشانہ ‘آگ بھڑک اتھی تاہم عملہ محفوظ رہاجبکہ ایران کی کیسپین ایئرلائنزکا طیارہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ترکی میں روک لیا گیا‘ امریکی محکمہ خزانہ نے تہران کیلئے مبینہ ہتھیاروں کی خریداری پر 10 افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں جبکہ اماراتی نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان نے منگل کو ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی‘ ایرانی پارلیمنٹ کےا سپیکر باقر قالیباف نے متنبہ کیاہے کہ اگرایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکتا تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا اور اگر ہماری سکیورٹی یقینی نہ بنائی گئی تو کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گاجبکہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کاکہنا ہے کہ تہران نے اپنی شرائط امریکا کو بتا دی ہیں لیکن ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں‘ امریکی صدر ایسی دلدل میں پھنس گئے ہیں جہاں وہ نہ مذاکرات کر سکتے ہیں اور نہ جنگ لڑ سکتے ہیں‘دوسری جانب صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے تہران کو کوئی رعایتی پیشکش نہیں کی‘ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے تاہم انہیں معلوم نہیں کہ ایران ابھی ہتھیار ڈالے گا یا نہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ برطانوی فوجی اڈے پر پیش آنے والے واقعے میں واضح طور پر کسی غیر ملکی فریق کا کردار شامل ہے۔امریکا کے نائب صدرجے ڈیس وینس کا کہنا ہے کہ امریکا کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر زندہ ہیں لیکن روزمرہ امور میں فعال نہیں‘اگر ایران کی قیادت وعدوں پر عمل کرے تو معاہدے کی گنجائش اب بھی موجود ہےجبکہ پاسدارانِ انقلاب نے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی عوام سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی موجودہ انتظامیہ تبدیل ہونی چاہیے۔آئی آرجی سی نے منگل کوجاری خط میں امریکی عوام سے کہا کہ وہ جاگیں اور بدعنوان سیاست دانوں سے اختیار واپس لیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق ’قطر کے ذریعے 7نکاتی منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے اور اب ایران امریکی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس کا جواب منگل کو ثالثوں کے ذریعے ایران تک پہنچ جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید