• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اور پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد ، پشاور (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ، ایجنسیاں ) بلوچستان اور پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک، ذرائع نے بتایا کہ چاغی کے علاقے نوکچہ میں مارے گئے دہشتگرد این 40 قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر آتشزنی اور دہشتگردی میں ملوث تھے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جرات و بہادری پر فخر ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چاغی میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے نوکچہ کے قریب ایک خالی واٹر باؤزر کو نذرِ آتش کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم علاقے میں موجود سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں شرپسندوں کو موقع پر ہی کیفرِ کردار تک پہنچا دیا۔

اہم خبریں سے مزید