• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ، آئل ٹینکر کو چھڑا لیا گیا، 3 پاکستانیوں سمیت عملے کے 5 ارکان ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ڈائریکٹر انصار برنی ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ صومالی قزاقوں نے فائرنگ کرکے3پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کے ایک شہری کو قتل کردیا، فائرنگ سے 4پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 قزاق گرفتار کرلئے۔اس سے قبل صومالی میڈیا کا کہنا تھا کہ قزاقوں نے یرغمال بنائے ہوئے آئل ٹینکر ’آنر 25‘ پر موجود عملے کے پانچ ارکان کو قتل کردیا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9قزاق گرفتار کرلئے۔پاکستانی سول سوسائٹی کے رکن طالب رضا ایک بیان میں عملے کے پاکستان ارکان کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صومالیہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید