• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ اسلم کو تفویض چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چارج میں توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن سارہ اسلم کو تفویض ایکٹنگ چیئرمین، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چارج میں 3 ماہ کی توسیع،اسد علی خان ڈپٹی سیکرٹری وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ تعینات،پورٹس اینڈ شپنگ ونگ کراچی کے ناٹیکل سرویئر عارف جاوید کی تقرری میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی،پولیس سروس گریڈ 19 کے زاہد نواز کا پنجاب سے خیبر پختونخوا تبادلہ ، یاسر آفریدی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔پولیس سروس گریڈ 21کے او ایس ڈی خادم حسین رند بلوچ کوسولہ دن کی ایکس پا کستان رخصت مل گئی ، تقرری کے منتظر ناطق حسین شاہ کا وزارت وفاقی تعلیم تبادلہ منسوخ ، انہیں وفاقی وزارت قومی صحت میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید