• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی و زرعی صارفین کیلئے وزیراعظم کے روشن معیشت بجلی پیکیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) کیاصنعتی اور زرعی صارفین کے لیےوزیراعظم بجلی پیکیج معطل ہوگا یا موجودہ رعایتی ٹیرف میں اضافہ ہوگا یا موجود حالت میں جاری رہے گا؟ نیپرا نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے وزیراعظم کے روشن معیشت بجلی پیکیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا،نیپرانےپیکج کے ششماہی جائزے کے لیے پانچ اکتوبر کی تاریخ سماعت کے لیے مقررکردی ۔نیپرا نے وزیر اعظم پیکج کے ششماہی جائزے کی سماعت کے لیے 3 اہم نکات کا تعین کیا ہے، جس میں ایک نکتہ یہ ہے کہ کیا موجودہ فیول پرائسز کے باعث پیکج کو عارضی طور پر معطل کیا جائے؟کیا پیکج کاموجودہ ریٹ 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کو اصل مارجنل لاگت کے مطابق بڑھایا جائے؟ کیا ریٹ میں اضافہ جون یا اکتوبر 2026 یا کسی اور مدت سے لاگو کیا جائے؟نیپرا کے مطابق منظور شدہ پیکج کے تحت لاگت، ریونیو میں توازن کے لیے ششماہی جائزہ لیا جائے گا اور مارجنل ٹیرف میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جائے گا،نیپرا کے نوٹس کے مطابق پاور ڈویژن نے پیکج کے ششماہی جائزے کے لیے معلومات جمع کرا دی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید