• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، وزیر مملکت

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ گورنر راج نافذ یا ایمرجنسی لگانے کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ۔ ماہر قانون جہانگیر جدون نے  کہا کہ اگر صدر آصف علی زرداری گورنر راج کے حوالے سے اپنے آئینی اختیار کو استعمال نہیں کرتے تو معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جا سکتا ہے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ ایسی غیر معمولی بدامنی یا امن و امان کی سنگین صورتِ حال نہیں دکھائی دیتی جو ایمرجنسی کے نفاذ کا جواز بن سکے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ، وفاقی حکومت کے موٴقف، پیپلز پارٹی کی پالیسی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے سے انکار سے متعلق سوالات اٹھائے۔
اہم خبریں سے مزید