• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی او کی اخباری صنعت کو درپیش مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی (جنگ نیوز)پی آئی او کی اخباری صنعت کو درپیش مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی ؛ رئیسہ عادل کی اے پی این ایس ہاؤس کراچی آمد، سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے ملاقات ؛ اخباری صنعت مشکلات سے دوچار ہے، وعدے کے مطابق سرکاری اشتہارات کے نرخ بڑھائے جائیں، صدر اے پی این ایس ۔ تفصیلات کے مطابق رابعہ عادل، پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ کیا اور اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ان کے ہمراہ ارم تنویر، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی، کراچی بھی موجود تھیں۔ اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا خیرمقدم کیا اور انہیں اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے لیے سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں اضافے کے وعدے پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق اخبارات کے سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے اور اس کے بعد سرکاری اشتہارات کے نرخوں کو آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز سے الگ کر دیا جائے، جبکہ اخبارات کی سرکولیشن اور قارئین کی تعداد کے تعین کے لیے نیا طریقہ کار وضع ہونے تک موجودہ نرخوں کو منجمد رکھا جائے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز اور پریس رجسٹرار کے دفاتر کو ضم کرکے ایک ہی ادارہ قائم کیا جائے۔ اے پی این ایس کے صدر نے اس امر کا اظہار کیا کہ سرکاری اشتہارات کے نرخ مقرر کرنے کا اختیار کابینہ ڈویژن سے وزارتِ اطلاعات و نشریات کو منتقل کیا جانا چاہیے، تاکہ دیگر ذرائع ابلاغ کے لیے رائج موجودہ پالیسی کے مطابق عمل کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید