کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ نے ’میٹا گلاسز‘ سمیت کیمرے والے چشموں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی وزارتِ تجارت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے جواب طلب کر لیا ہے۔حسنین العابدین نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے منگل کو سماعت کی۔