• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ریلیف اسکیم کی کامیابی تمام اداروں کی مشترکہ کوشش کی عکاس ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی حکومت کے تمام اداروں کی مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔ منگل کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نےنیویارک سے واپسی پرقومی سٹیئرنگ کمیٹی سمیت 3 اجلاسوں کی صدارت کی ۔تفصیلات کے مطابق قومی سٹیئرنگ کمیٹی نے رجسٹریشن، ٹوکن کے استعمال، ادائیگیوں اور شکایات کے ازالے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 76 لاکھ رجسٹریشن کامیابی سے مکمل ہو چکی اور ٹوکن کے استعمال کا عمل دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ، اب تک 77 لاکھ 10 ہزار ٹوکنز استعمال کئے جا چکے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مستحقین کو سہولت فراہم کرنے اور ملک بھر میں خدمات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے مسلسل رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید