کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان محمد جنید نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کے تحت چلتی ہے شوکت یوسف زئی کی ذاتی رائے کی پابند نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان محمد جنید نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔ وفاق میں خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں 2 ملزمان گرفتار جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔