• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد عراق سے آج انخلاء مکمل، ایران اور اتحادیوں نے فتح قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک)عراق سے دو دہائیوں بعد امریکی فوجی انخلا، ایران کیلئے اثرو رسوخ بڑھانے کا موقع،امریکی فوج آج عراق سے انخلا کا عمل مکمل کریں گے،ایران اور اس کے اتحادی گروہوں نے انخلا کو تاریخی فتح قرار دےدیا۔ سیکورٹی خلا اور داعش کی واپسی کا خدشہ،2003میں عراق پر امریکی حملے کے بعد 4500امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج عراق میں اپنے آخری اڈے بھی 30 ستمبر تک خالی کرنے جا رہی ہے، جس کے بعد دو دہائیوں سے جاری امریکی فوجی موجودگی ختم ہوجائے گی۔ عراق میں 2003 میں صدام حسین حکومت کے خاتمے کے لیے امریکی حملے کے بعد تقریباً 4 ہزار 500 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ 2011 میں انخلا کے بعد 2014 میں داعش کے خلاف جنگ کے لیے امریکی فوج دوبارہ عراق آئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید