• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی یونٹس ضروری، مصطفیٰ کمال، پشتون ساتھ ہیں، پاکستان قبائل موومنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چلایا جاسکتا! 18ویں ترمیم کے ذریعے ملک کے 4صوبے 4آزاد ملک بن چکے ہیں جبکہ پاکستان قبائل موومنٹ کے صدر نےیقین دہانی کرائی کہ پشتون ساتھ ہیں ۔وہ منگل کو یہاں پاکستان قبائل موومنٹ کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس نے قبائل موومنٹ، سندھ کے صدر عبدالرحمٰن خان کی قیادت میں متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس موقع پر قبائل موومنٹ سندھ کے سینئرنائب صدر جمیل خان اور جنرل سیکریٹری جہاں داد خان، دیگر صوبائی، ضلعی اور علاقائی عہدے دار، ایم کیو ایم کے سینئرمرکزی راہنماء انیس قائم خانی، انچارج سی او سی فرقان اطیب، اراکین قومی اسمبلی اقبال محسود، حسان صابر، اراکین سندھ اسمبلی فرحان انصاری، انجینئر سیدعثمان، فہیم پٹنی اور انچارج ایم او سی شکیل عباسی بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید