کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مائیکرو انٹرپرائزز اور رہائشی قرضوں کے لیے فنانسنگ کی حد بڑھا کر 50لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔ تبدیلیوں سے نان بینکنگ فنانس کمپنیاں زیادہ قرض لینے والوں کو خدمات دے سکیں گی۔مائیکرو فنانس کے لیے اہل قرض لینے والوں کی سالانہ آمدن کی حد بھی 12 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ یہ تجاویز نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز، 2008 میں مجوزہ ترامیم کا حصہ ہیں، جنہیں عوامی مشاورت کے لیے جاری کیا گیا ہے۔