• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کے اہل خانہ نے کمیشن میں سوال نامہ جمع کرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن میں میر رضا کے اہلخانہ نے سوالات جمع کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے وکیل کی جانب سے سیل شدہ 2 سیٹ موصول ہوئے ہیں۔ کمیشن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار سے تحریری جوابات طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمیشن نے میر رضا کے اہلخانہ کو اپنے سوالات جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی مزید کارروائی سندھ کابینہ کی جانب سے مدت میں توسیع سے مشروط ہے۔

اہم خبریں سے مزید