• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹاٹا گروپ میں ملکیت اور کاروباری مستقبل پر اندرونی اختلافات میں شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹاٹا گروپ میں ملکیت اور کاروباری مستقبل پر اندرونی اختلافات میں شدت آگئی ہے۔حکام کا مرکزی ہولڈنگ کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کرنے پر دباؤ،ٹاٹا خاندان فلاحی سرگرمیوں کیلئے نظام برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ٹاٹا گروپ ایک صدی سے سماجی بہبود کو کاروباری ترجیحات میں شامل کرتا رہا ہے،اندرونی کشمکش سے گروپ کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت کے معروف کاروباری گروپ ٹاٹا میں مرکزی ہولڈنگ کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کرنے کے حوالے سے اندرونی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، جس سے گروپ کے مستقبل کے کاروباری ڈھانچے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید