• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری، اسکول وین کھائی میں جا گری، ڈرائیور سمیت 10 بچے جھلس گئے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مری میں اسکول وین کھائی میں جا گری، ڈرائیور سمیت 10 بچے جھلس   گئے،5 کو برن سنٹر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ،ادھرمری سکول گاڑی حادثے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص سکول والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی سکواڈز تشکیل دیدئیے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق مری کے علاقے بڑا ہوتر لنک روڈ، الوچ موڑ کے قریب سکول کے بچوں کو لے جانےوالی گاڑی کھائی میں جا گری اور آگ کی لپیٹ میں آگئی،جس سےڈرائیو سمیت 10بچے جھلس کر زخمی ہوگئے،5کو برن سنٹر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ،مری انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ،ادھرمری سکول گاڑی حادثے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص سکول والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی سکواڈز تشکیل دیدئیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید