کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف غفور کی زیر نگرانی ڈی ایس پی عبدالقادر قمبرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او سول لائن پولیس جواد حیدر نے کارروائی کرتے ہوئے سول ہسپتال کوئٹہ سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو 24گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ۔