• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ترمیم سے اختیارات ملے لیکن صوبے ملک بن گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور،گوجرانوالہ (خصوصی نمائندہ/نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات تو منتقل کیے گئے، لیکن بدقسمتی سے صوبے اپنے الگ الگ ملک بن گئے۔پاکستان میں پالیسی کا تسلسل نہ ہونا ترقی کی راہ میں حائل ہوجاتا ہے،ہر حکومت کو پانچ سال پورے کرنا چاہیے اگر وہ اچھا کام کررہی ہے۔گورننس بہتر نہیں ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،گورننس سپورٹ کے بغیر پرفارم نہیں کرسکتے۔اربوں روپے کے ہیلی کاپٹر لے لیئے جاتے ہیں ،تنقید صرف پنجاب پر،کے پی کا سی ایم سرکاری پولیس لے کر پنجاب پر وارد ہوتا ہے،یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے جواب دیں۔وزیر اعلیٰ کا دورہ گوجرانوالہ، الیکٹرو بس کے دو روٹس کا آغاز،گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ گوجرانوالہ میں 74 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ، سابق ایم این اے محمودبشیر ورک کے انتقال پر گھر جاکراہل خانہ سے افسوس کا اظہار۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جاری کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر۔وزیر اعلیٰ مریم سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سینئر لیڈر شپ کورس کے شرکاء کا لاہور آمد پر خیرمقدم کیا۔ چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید