اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹریبیوشن سٹیشن پر حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ جمعے کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے انفراسٹرکچر پر قابل مذمت حملہ سنگین اشتعال انگیزی ہے اور دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے گہری تشویش اور اضطراب کا باعث ہے، حرمین شریفین کے تقدس اور نمازیوں و زائرین کی سلامتی کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔