کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے کہا ہے کہ احسن بھون اور امجد شاہ کے ساتھ مکالمہ کرنے کو تیار ہوں اور اگر میں ان سے ہار گیا تو ان سے معذرت بھی کروں گا اور اپنی باتوں کو واپس بھی لے لوں گا اعظم نذیر تارڑ قانون کے دائرے میں رہیں، عورت کو جیل میں رکھنا مریم کی تربیت نہیں ہے مریم نے بانی کی بہنوں کو گرفتار نہیں کرایا میں بھی عمران خان سے لاکھ اختلاف رکھتا ہوں مگر اس حق میں نہیں ہوں کہ اُن کی بہنوں کو گرفتار رکھا جائے اور بشری کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہئے، سرخ سبز ڈائری پر کتاب لکھ رہا ہوں، ڈر ہے مجھے کوئی شمالی علاقہ جات نہ لے جائے، اعظم نذیر تارڑ قانون کے دائرے میں رہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔