کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ فراڈ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 7لاکھ 60ہزار روپے کے فراڈ کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بیرون ملک ملازمت دلوانے کے نام پر مبینہ فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رئیس احمد علوی ولد اعجاز احمد کو گرفتار کرلیا ۔