اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) سکھر حیدرآباد موٹروے ایم6کی تعمیر کاآغازنومبر میں ہوگا،افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کیا جائے گا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پرایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6کی تعمیر کے لیے ابتدائی کام تیزی سے جاری ہے اور نومبر میں ایم 6کی تعمیر کا باقائدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ30برسوں سے التوا میں پڑی ہوئی موٹروے کی تعمیر شروع ہونے جا رہی ہے۔