• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ’اقتصادی و مالیاتی یاداشت‘ پر اتفاق رائے کیلئے مذاکرات

اسلام آباد(مہتاب حیدر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (ایم ای ایف پی) پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، جو مستقبل میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) طے پانے کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن بدھ (کل) تک اسلام آباد میں قیام کرے گا۔ دونوں فریقوں نے ایم ای ایف پی پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے اور ان امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ابھی زیرالتوا ہیں، تاکہ آئندہ چند روز میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے ہوسکے۔ اگر جاری مذاکرات کے دوران اتفاق رائے ہوگیا تو ایس ایل اے موجودہ بات چیت کے اختتام تک طے پانے کا امکان ہے، تاہم اگر ایسا نہ ہوسکا تو زیرالتوا معاملات اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کے لیے ورچوئل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید