• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست اور خیبرپختونخوا کا اصل مسئلہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ریاست اور خیبر پختونخوا کا اصل مسئلہ سیاست نہیں بلکہ دہشتگردی ہے، مگر پی ٹی آئی کی سوچ ریاست کی انسداد دہشتگردی کی پالیسی سے مکمل متصادم رہی ہے، عمران خان کا ہمیشہ کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے نرم گوشہ رہا، انہوں نے پورے سکیورٹی نظام کو دہشتگردوں سے غیر دانشمندانہ مذاکرات کی طرف دھکیلا جس کی بھاری قیمت آج کے پی اور پورا ملک چکا رہا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں وزیر دفاع نے تحریک انصاف کے بیانیے پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سوال کرتی ہے کہ اگر فوج سرحد پر موجود ہے تو دہشتگرد اندر کیسے آتے ہیں؟

اہم خبریں سے مزید